یوراگوئے نے برازیل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر کوپا امریکا کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
لاس ویگاس میں کوپا امریکا کے کوارٹر فائنل میں 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میچ کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں جبکہ اضافی وقت میں بھی برازیل اور یوراگوئے نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم میچ میں فتح کو یقینی نابناسکیں۔
دوران کھیل یوراگوئے کے کھلاڑی ناہیتن ناندیز کو فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دیکر میدان بدر کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: کوپا امریکا؛ ارجنٹینا نے ایکواڈور کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی
میچ کے نتیجہ خیز بنانے کیلئے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر فیصلہ کیا گیا، جس میں یوراگوئے نے برازیل کو 2-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی۔
دوسری جانب ارجنٹینا کی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر کوپا امریکا کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اسی طرح یورو کپ فٹبال لیگ میں بھی دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جہاں سیمی فائنل لائن اَپ مکمل ہوچکی ہے، اسپین، نیدرلینڈز، انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ ترکیہ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور پرتگال کو شکتوں کا منہ دیکھنا پڑا۔