21

کرکٹ کی بہتری کیلیے چیئرمین پی سی بی کی سابق کرکٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک

لاہور: پاکستان کرکٹ کا ڈھانچہ ٹھیک کرنے حوالے سے لاہور میں کرکٹرز درمیان ملاقات ہوئی۔

مال روڈ پر واقع ہوٹل میں ہونے والے اس مشاورتی بیٹھک کی صدارت پی سی بی کے سربراہ محسن رضا نقوی نے کی۔

اجلاس میں 15سے زیادہ سابق ٹیسٹ ،انٹرنیشنل کرکٹرز نے قومی کرکٹ میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مل کر کام کرنے اور ان تجاویز کی روشنی میں پاکستان ڈومیسٹک اور دوسرے معاملات میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی ۔

ملاقات میں سلمان بٹ ،اعجاز احمد، سرفراز احمد، باسط علی،  انتخاب عالم، عاصم کمال،محمد سمیع، شفیق پاپا، یاسر حمید، سلیم الطاف، ہارون رشید، یاسر شاہ،سکندر بخت، وجاہت اللہ واسطی، اظہر خان بھی میٹنگ کا حصہ تھے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق کپتان جاوید میانداد اور راشد لطیف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔جاوید میانداد  ناسازی طبیعت کی وجہ سے لاہور نہیں آسکے جبکہ راشد لطیف نے پہلے سے طے مصروفیات کی بناپر معذرت کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں