21

ٹی20 میں روہت کی جگہ کپتان کون ہوگا؟ دو نئے نام سامنے آگئے

روہت کی ریٹائرمنٹ نے ہاردک کیلئے کپتانی کرنے کی راہیں ہموار کردیں (فوٹو: کرک انفو)

روہت کی ریٹائرمنٹ نے ہاردک کیلئے کپتانی کرنے کی راہیں ہموار کردیں (فوٹو: کرک انفو)

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کیلئے کپتان بننے کی راہیں آسان ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب ہاردک پانڈیا کا نام ٹی20 ٹیم کی قیادت کیلئے سامنے آیا ہے، وہ سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے نئے کپتان ہوسکتے ہیں جبکہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی بورڈ کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

اسوقت بھارتی ٹیم کی قیادت کیلئے سوریا کمار یادیو اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا نام زیر گردش ہے تاہم ممبئی انڈین کے کپتان ہاردک کو 2026 تک ٹی20 ورلڈکپ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کوہلی، روہت کو لیکر سریش رائنا نے بھارتی بورڈ سے بڑی اپیل کردی

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں زمبابوے میں 5 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیل رہی ہے جس میں سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر آئی پی ایل کے ٹاپ پرفارمز کو موقع دیا گیا ہے، جس میں شبمن گل عارضی طور پر ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں