16

پی سی بی چیئرمین کی ریڈ، وائٹ بال کوچز سے ملاقات، فری ہینڈ دے دیا

بیٹنگ، بالنگ خصوصا فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ  (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بیٹنگ، بالنگ خصوصا فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے قومی ٹیم کے ریڈ اور وائٹ بال کوچز سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سےوائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی، جس میں بیٹنگ، بالنگ خصوصا فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی، یہ بھی اتفاق کیا گیا ہےکہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔

مزید پڑھیں: سابق کرکٹرز سے ملاقات؛ اندرونی کہانی سامنے آگئی

 

چیئرمین پی سی بی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا ہے، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا، محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں