بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے گوتم گھمبیر کے ساتھ بی سی سی آئی نے بات چیت شروع کردی، تاہم سری لنکا کیخلاف سیریز کے بعد نئے ہیڈکوچ کا تقرر کیا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے بعد نئے بھارتی ہیڈکوچ کا تقرر کیا جائے گا تاہم اس سیریز کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ، وی وی ایس لکشمن عارضی طور پر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
بی سی سی آئی نے راہول ڈریوڈ کی جگہ ہیڈکوچ کی پوزیشن کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو چیمپئین بنوانے والے گوتم گمبھیر اور ڈبلیو وی رمن کے انٹرویوز کیے تھے۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی پر مقدمہ؛ نئی مصیبت میں پھنس گئے
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سرکاری اعلان میں تاخیر کی وجہ گمبھیر اور بورڈ کے درمیان جاری تنخواہ کی بات چیت ہے، گمبھیر کی تقرری باضابطہ ہونے کے بعد دیگر کوچز کی تعیناتی پر بھی غور کرے گا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 میں روہت کی جگہ کپتان کون ہوگا؟ دو نئے نام سامنے آگئے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی سیکریٹری سلیکشن سپورٹ اسٹاف کی تقرری کیلئے گمبھیر کو مکمل فری ہینڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ بیٹنگ کوچ کی تعینانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ گھبمیر بطور اوپنر کھیلا کرتے تھے۔