22

وہاب نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیروں تلے زمین نکالنے کا ارادہ کرلیا

سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن نے آج شام بیان جاری کرنے کا اعلان کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن نے آج شام بیان جاری کرنے کا اعلان کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر سابق کرکٹر وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیروں تلے زمین نکالنے کا ارادہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لکھا کہ سلیکشن کمیٹی کے اوپر دباؤ ڈالنے جیسے بیان سے اتفاق نہیں کرتا، 1 ووٹ 6 پر کیسے حاوی ہوسکتا ہے؟ میٹنگ منٹس میں سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی سے فارغ کرنے اور سینئیر مینیجر کے عہدے سے سبکدوش کیے جانے پر آج شام اپنا بیان جاری کروں گا۔

مزید پڑھیں: سلیکشن سے فارغ وہاب سے سینئیر ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں بھی چھین لی گئیں

سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی شکست پر مجھے قربانی کا بکرا بنانے کی اجازت نہیں دوں گا۔

مزید پڑھیں: ‘وہاب، عبدالرزاق کی برطرفی! یہ سرجری سمجھ سے باہر ہے’ سابق کپتان ناراض

قبل ازیں بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے، اب دونوں سابق کرکٹرز آئندہ سلیکشن معاملات میں شامل نہیں ہوں گے۔

عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی جگہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں