7

واش روم نہ پانی، ناقص سہولیات پر محمد حفیظ پی سی بی پر برس پڑے


کراچی:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو ملنے والی عدم سہولیات پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان اور ایس این جی پی ایل کے کوچ محمد حفیظ پی سی بی پر برس پڑے اور انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ روم ہی موجود نہیں جبکہ کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم انتہائی ناقص ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی سی بی اپنی ترجیحات پر غور کرے، چیمپینز کپ کو کامیاب کرانا تھا کرادیا،فرسٹ کلاس پر کسی کی توجہ نہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ سے پلیئرز نکال کر اسٹرائیکر کیمپ میں بھیجا جارہا ہے جبکہ اسٹرائیکر کیمپ آف سیزن میں ہونا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فخر زمان چیمپینز ٹرافی میں واپس آئے تو یہ اچھا ہے، امید ہے صائم ایوب چیمپینز ٹرافی سے باہر نہیں ہوں گے، صائم ایوب اگلے دس  سےپندرہ سال پاکستان سے کھیل سکتا ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنا اچھی بات ہے لیکن ڈومیسٹک مقابلوں کو بھی اہمیت دی جائے، پی سی بی فرسٹ کلاس کرکٹ کو بھی اہمیت دے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو پی ایس ایل کے لیے ریلیز نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پریزیڈینٹ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ایچ پی سی اول گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم پر ٹیموں کے لیے سہولیات کا فقدان رہا، کھلاڑیوں کے لیے ڈریسنگ روم نہیں جبکہ واش روم جیسی بنیادی سہولت بھی نہیں دی گئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں