13

شوہر کیجانب سے تشدد، ایس ایس پی انوش کی عائشہ جہانزیب کو مکمل انصاف کی یقین دہانی

عائشہ جہانزیب نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری سے ملاقات کی : فوٹو : اسکرین گریب

عائشہ جہانزیب نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری سے ملاقات کی : فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے عائشہ جہانزیب کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خواتین ہماری ریڈ لائن ہیں، ان پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ ورکنگ یا گھریلو خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں شوہر گرفتار

اُنہوں نے بتایا کہ عائشہ جہانزیب کے شوہر ملزم حارث علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے مزید کہا کہ ہم شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عائشہ جہانزیب نے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں، شوہر نے وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کے لیے بڑی کوشش کی، شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے جس پر اعتراض کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں