11

جعلی اکاؤنٹ، آئمہ بیگ نے مداحوں کو خبردار کردیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو اُن کے نام سے منسوب انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے جعلی اکاؤنٹ کے لیے خبردار کردیا۔

آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ مجھے حیرت ہورہی ہے کہ لوگ ایک غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹ کو میرا اکاؤنٹ کیسے سمجھ سکتے ہیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ میری نظر میں اسنیپ چیٹ ایک نامناسب ایپ ہے، میرا اس ایپ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی میں مستقبل میں اس ایپ پر کوئی اکاؤنٹ بناؤں گی۔

اُنہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھروسہ کرکے کیسے مختلف اشیا خرید سکتے ہیں؟

آئمہ بیگ نے کہا کہ اگر آپ نے مستقبل میں کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچنا ہے تو میری انسٹاگرام اسٹوریز کو یاد رکھیے گا کہ میرا اسنیپ چیٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ تو واضح کردیا کہ اُن کے نام سے منسوب جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ ہوا ہے لیکن اُنہوں نے اس فراڈ کے بارے میں تفصیلات نہیں دیں۔

2





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں