14

سابق کپتان سرفراز احمد کی نیٹ سیشن میں بھرپور پریکٹس

  کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد پریکٹس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کے ساتھ حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر پریکٹس میں شرکت کی، سرفراز احمد نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی۔

دوسری جانب ٹیسٹ فاسٹ بولر میرحمزہ بھی اہلیت میں اضافے کے لیے کیمپ پہنچ گئے، 31 سالہ لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد بدھ کو ختم ہونے والے پری سیزن فٹنس و فیلڈنگ کیمپ کا حصہ تھے، کیمپ میں 9 ٹیسٹ کرکٹرز شریک ہوئے تھے جبکہ کیمپ کا مقصد کرکٹرز کو ریڈ بال سیزن کے لیے تیار کرنا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں