13

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

  کراچی: دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کا کیمپ جاری ہے، چوتھے دن  جمعرات کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے بھی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تربیتی کیمپ زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کی  بھرپور مشقیں کیں۔

کیمپ  ہفتہ تک جاری رہے گا، اگلے روز اتوار کو  ٹیم دبئی کے راستے سری لنکا روانہ ہوگی تاہم  دورہ کے لیے پاکستان شاہینز کے  کپتان کے نام کا اب تک اعلان نہیں ہوسکا۔

کیمپ کے نگراں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر 49 سالہ جیسن گلیسپی  نے کیمپ میں تربیت  پانے والے کھلاڑیوں کی رہنمائی کی، وہ لاہور میں مصروفیت کے سبب کیمپ میں شامل نہیں ہوسکے تھے، کیمپ کمانڈنٹ و ٹیم منیجر محمد مسرور نے  جیسن  گلیسپی کی معاونت کی۔

15 رکنی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، حنین شاہ، محمد عرفان خان، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دہانی، طیب طاہر، عمر امین اورمحمد علی بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔

دورہ ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچزکھیلے جائیں گے، 50 اوورز کے دو میچز ناردن ٹیریٹری کے خلاف کھیلے جائیں گے، نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں شریک ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں