12

‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ مالی مشکلات کا شکار ہوگئے

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: انڈین کامیڈی ٹی وی سیریز ’تارک مہتا کا الٹا‘ چشمہ‘ کے ’سوڈھی‘ نے مالی مسائل کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار گروچرن سنگھ نے ٹی وی سیریز چھوٹنے کے بعد مالی مشکلات میں مبتلا ہونے پر گفتگو کی ہے۔

گروچرن سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی کاروبار شروع کیا لیکن اس میں کامیاب نہ ہوسکے اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکار نے بتایا کہ جو لوگ ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے وہ غائب ہو گئے اور ان کا ایک جائیداد کا تنازع بھی ہے جو سالوں سے چل رہا ہے اور اس پر بھی کافی پیسہ خرچ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ کو پولیس نے حراست میں لے لیا

گروچرن سنگھ نے انڈسٹری سے مدد کی درخواست کی اور سب سے کام دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت کرنے کےلیے تیار ہیں تاکہ اپنے قرضے ادا کر سکیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں