23

’راتوں رات کچھ نہیں ہوتا‘، وکی کوشل نے کامیابی کا راز بتادیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار وکی کوشل کی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے گانے ’توبہ توبہ‘ پر ان کے رقص کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر انڈسٹری میں بارہ برس مکمل ہونے پر اپنی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

وکی کوشل نے تصویر میں آڈیشن کا بورڈ پکڑا ہوا ہے اور یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ آڈیشن دیتے تھے۔

اداکار نے ساتھ ہی لکھا کہ یہ 12 برس پہلے کا دن ہے اور راتوں رات کچھ نہیں ہوتا، ساتھ ہی وکی کوشل نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

36 سالہ وکی کوشل بالی وڈ میں مسان، رمن راگھو، راضی، سنجو، سردار ادھم سنگھ، سیم بہادر اور ڈنکی جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس سے اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں