25

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے سیمی فائنل میچز کل کھیلے جائیں گے

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

نارتھمپٹن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے سیمی فائنل میچز جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے پاکستان چیمپئن اور ویسٹ انڈیز چیمپئن کے مابین نارتھمپٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات نو بجے اسی مقام پر آسٹریلیا چیمپئن اور انڈیا چیمپئن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انڈیا چیمپئن نے بدھ کو جنوبی افریقا چیمپئن کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ 54 رنز سے ہارنے کے باوجود رن ریٹ زیادہ ہونے کی بنیاد پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان اور آسٹریلیا نے اپنے پانچ میں سے چار، چار میچز میں فتح حاصل کی جبکہ دونوں کو ایک، ایک میچ میں شکست ہوئی۔ پاکستان کو جنوبی افریقا جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا چیمپئن اور پاکستان چیمپئن 8،8 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور بھارت 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ جنوبی افریقا 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور انگلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں