ممبئی: انڈیا کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کیلئے جو کارڈ بنایا گیا ہے اس کی قیمت 7 لاکھ روپے ہے اور امبانی خاندان کیلئے یہ سب سے مہنگا کارڈ بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو 10 سے 12 ہزار کی ایک چادر اور سونا سمیت قیمتی تحائف بھی دیے گئے ہیں۔
مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کے کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی جب کہ بیٹی ایشا امبانی کے کارڈ کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں : انوراگ کشیپ کی بیٹی نے امبانی خاندان کی شادی کو ’سرکس‘ قرار دے دیا
یاد رہے کہ اننت امبانی کی شادی رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ہوگی لیکن اس سے قبل امبانی خاندان کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام نہ صرف بھارت بلکہ اٹلی میں کیا گیا۔