لاہور: ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سہیل سسٹرز نے 12 میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔
جنوبی افریقا میں جاری ایونٹ میں تین بہنوں نے تاریخ رقم کردی۔ ٹوئنکل سہیل نے 84 کلو گرام کیٹیگری میں چار سونے کے تمغہ جیت لیے۔
دوسری دو بہنوں سیبل اور ویروینکا نے بھی چار، چار گولڈ میڈل جیتے۔ سیبل سہیل 52 اور ویرونیکا سہیل نے 57 کلو کیٹگری میں حصہ لیا۔
پاورلفنٹگ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک کے مطابق تینوں بہنوں نے اسکاٹ، بینچ، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیت کر ملکی پرچم بلند کیا ہے، تینوں بہنیں تیرہ جولائی کو ایکویپڈ پاور لفٹنگ میں بھی حصہ لیں گی۔