22

بھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی کراچی پہنچ گئے

کراچی: پروفیشنل باکسنگ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ایئر پورٹ پر شہیر آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ریپڈ رسپارنس فورس (آر آر ایف) علی رضا، چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین اور اہلخانہ بھی موجود تھے۔

چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی و پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنان نے شہیر آفریدی والہانہ انداز میں استقبال کیا اور انھیں پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ شہیر آفریدی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔شہیر آفریدی کامیابی کے ساتھ پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن بن گئے۔

سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تھائی لینڈ میں مقابلے کے دوران شکست دی تھی، پاکستانی پروفیشنل باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا تھا ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں