21

تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ ویمنز کا انگلینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف

(تصویر: گیٹی ایمیجز)

(تصویر: گیٹی ایمیجز)

کینٹربری: نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے انگلینڈ ویمنز کو جیتنے کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔

کینٹربری میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 141 رنز اسکور کیے۔

کیویز کی جانب سے کپتان سوفی ڈیوائن 58 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں۔ سوزی بیٹس 38، املیا کر 23، بروک ہالیڈے 9، میڈی گرین 5، ازابیل گیز 2، لی کیسپیریک 1 جبکہ جورجیا پلیمر اور ہیناہ روو 0، 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

مولی پین فولڈ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلیسٹون نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ لارین فلر نے 2 جبکہ سارہ گلین اور فریا کیمپ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں