سال 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے کئی لیجنڈز کرکٹرز آج سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میدان میں اُتریں گے۔
نارتھمپٹن میں شیڈول پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا، جس میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی جبکہ دوسرا میچ بھی اسی مقام پر رات 9 بجے کھیلا جائے گا جس میں بھارت کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔
دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے شائقین ٹی20 ورلڈکپ 2007 کی طرح اپنی ٹیموں کو فائنل کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں، فینز کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے ایک مرتبہ پھر وقت وہیں آرہا ہے جہاں آج سے 17 سال قبل تھا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے سیمی فائنل میچز کل کھیلے جائیں گے
مداح پُرجوش ہیں کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تاکہ وہ اپنے خوابوں میں سچ ہوتا دیکھ سکیں۔