15

سُپر ہٹ فلم ‘میں ہوں نا’ کی جوڑی امریتا راؤ اور زید خان 20 سال بعد ایک ساتھ

زید خان اور امریتا راؤ کو ساتھ دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اُٹھے : فوٹو : ویب ڈیسک

زید خان اور امریتا راؤ کو ساتھ دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اُٹھے : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘میں ہوں نا’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی جوڑی اداکار زید خان اور اداکارہ امریتا راؤ کو 20 سال بعد ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اُٹھے۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر امریتا راؤ اور زید خان کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اس جوڑی نے اپنی 20 سال پُرانی فلم ‘میں ہوں نا’ کا حُلیہ اپنا ہوا ہے۔

ویڈیو میں امریتا راؤ اور زید خان ایک سیٹ پر موجود ہیں جہاں یہ دونوں اداکار اپنے کسی نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں گانا ‘میں ہوں نا’ چل رہا ہے۔

امریتا راؤ اور زید خان نے ویڈیو میں ماضی کی پُرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے جہاں مداحوں کو خوش کیا تو وہیں مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات نے جنم بھی لیا۔

ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے پوچھا کہ کیا فلم ‘میں ہوں نا 2′ بننے والی ہے؟

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کسی اشہار کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہے جس میں امریتا راؤ اور زید خان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘میں ہوں نا’ میں میگا اسٹار شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم کی دیگر کاسٹ میں سشمیتا سین، سنیل شیٹی، نصیر الدین شاہ، کرن کھیر، راکھی ساونت اور بومن ایرانی شامل تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں