پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ اُن کی اور کپتان بابر اعظم کی دوستی میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پروگرام کے میزبان نے اداکارہ یشما گل سے پوچھا کہ اُن کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟ جس پر اُنہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں کیونکہ وہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور وہ دُنیا کے نمبر ون بیٹسمین ہیں جوکہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔
یشما گل کا جواب سُن کر میزبان نے اُن سے پوچھا کہ آج کل پاکستانی کرکٹرز ہماری اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر میسجز کرتے ہیں تو کیا آپ کو کبھی کسی کرکٹر کا میسج آیا ہے؟
اداکارہ نے کہا کہ مجھے کبھی کسی اداکارہ نے نہیں بتایا کہ اُنہیں پاکستانی کرکٹرز کی طرف سے میسجز آرہے ہیں اور اگر میں اپنی بات کروں تو مجھے بھی کبھی کوئی میسج نہیں آیا۔
میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا آپ کی کسی کرکٹر کے ساتھ دوستی ہے؟ جس پر یشما گل نے کہا کہ میری کبھی بھی کسی کرکٹر سے کوئی ملاقات یا بات نہیں ہوئی تو پھر دوستی کیسے ہوسکتی ہے۔
یشما گل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کے ساتھ بھی دوستی ہوسکتی ہے، وہ ہمارے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں اور ہمارے ہیرو ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگر میری بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے گی تو اس میں کوئی حرج نہیں۔