6

محرم الحرام کا تقدس کم ہونے پر عمران عباس کا اظہار افسوس

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 لاہور: پاکستانی اداکار عمران عباس نے محرم الحرام کا تقدس کم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ پہلے بڑی خوشیوں پر بھی غم حسین رضی اللہ عنہ کو ترجیح دی جاتی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پہلے جب محرم کا چاند نظر آتا تو قومی چینل پر ہر طرح کے ساز بند ہوجاتے تھے، خبروں میں بھی ٹیون نہیں بجتی تھی۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز سے محرم سمیت دیگر اسلامی مہینوں کا احترام بھی ختم ہوتا جارہا ہے جب کے ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران عباس نے انسٹاگرام پر تمام پاکستانی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

ان کا کہنا تھا محرم میں ناچ گانا جاری رہتا ہے اور جب منع کیا جائے تو دلیل مانگی جاتی ہے کہ ایسا نہ کرنا کس کتاب میں لکھا ہوا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں