ممبئی: بالی وڈ اداکار انیل کپور کا یش راج فلمز سے معاہدہ ہوگیا اور وہ اب ’وار2‘، ’الفا‘ اور ’پٹھان2‘ میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق انیل کپور یش راج فلمز کی بلاک بسٹر جاسوسی یونیورس میں انڈین خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا کردار ادا کریں گے۔
اداکار سب سے پہلے ’وار2‘ میں نظر آئیں جس میں ہریتھک روشن، جونئیر این ٹی آر اور کیارا ایڈوانی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی میزبانی انیل کپور کریں گے
’وار2‘ کے بعد انیل کپور ’الفا‘ میں ایکشن دیں گے جس میں عالیہ بھٹ اور شاروری مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔
اداکار اس کے بعد ’پٹھان2‘ کا حصہ بنیں گے جس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بہت سی فلموں میں بغیر معاوضہ لیے کام کیا، انیل کپور
یاد رہے کہ ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’وار2‘ اگلے برس 15 اگست کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔