10

ڈی ہنڈریڈ لیگ؛ نسیم شاہ کو بورڈ نے این او سی دینے سے انکار کردیا

فاسٹ بولر لیگ کی مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل ہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

فاسٹ بولر لیگ کی مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل ہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ کیلئے این او سی دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دی ہنڈریڈ لیگ کھیلنے کیلئے بورڈ سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کا مطالبہ کیا تھا جسے رد کردیا گیا ہے۔

دی ہنڈریڈ لیگ میں نسیم شاہ نے برمنگھم فینکس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا تاہم لیگ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ فٹنس مسائل بتائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ نسیم، شاہین اور عماد کو فرنچائزز نے کتنے میں خریدا؟

بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے اہم میچز کو دیکھتے ہوئے تینوں فارمیٹس کھیلنے والے نسیم کے این او سی کی درخواست کو مسترد کیا جبکہ اس بارے میں کرکٹر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ کیا شاہین لیگ چھوڑ رہے ہیں؟

واضح رہے کہ نسیم شاہ کو دی 100 لیگ کی مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا جس کی مالیت 125,000 پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 50 لاکھ) بنتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں