ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بد انتظامیوں پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے دو اہم عہدیدار مستعفیٰ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور جی ایم مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کلئیر فرلانگ اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، دونوں عہدیداروں نے 19 جولائی کو ہونے والے اجلاس سے قبل استعفیٰ دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) عہدیداروں کے مستعفیٰ ہونے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں نے تحقیقات کے مطالبے پر عہدہ چھوڑا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد خوشگوار نہیں رہا جبکہ کئی بورڈز ممبرز نے شکایت بھی درج کروائی۔
مزید پڑھیں: سری لنکا اپنے ساتھ ’امتیازی سلوک‘ کی آئی سی سی سے شکایت کریگا
ایک آئی سی سی ڈائریکٹر پنکج خمجی نے ٹی20 ورلڈکپ کے اوور بجٹنگ پر تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اخراجات بڑھنے کے معاملات کا جائزہ لینے اور آڈٹ کرانے کیلئے خط لکھا، جس پر دونوں عہدیداروں نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: ناقص انتظامات، سفری تھکاوٹ! 3 بڑی ٹیمیں آئی سی سی سے ناراض
ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پانی کی طرح پیسہ بہانے اور اخراجات بڑھنے جبکہ آمدنی کم ہونے کا بھی شکوہ کیا گیا ہے، امریکا میزبان ہونے کے باوجود کسی امریکی بورڈ کے عہدیدار کو کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی جبکہ تمام معاملات خود آئی سی سی عہدیداروں نے دیکھے۔