20

تینوں فارمیٹس میں کون کپتان ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا

قومی ٹیم کو اسوقت اچھی حکمت عملی اور اَنا سے پاک اپروچ کی ضرورت ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کو اسوقت اچھی حکمت عملی اور اَنا سے پاک اپروچ کی ضرورت ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے تینوں فارمیٹس کیلئے پاکستانی ٹیم کی کپتان سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے مشورہ دیا کہ شان مسعود کھیل کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی قیادت کرنے کیلئے بہترین چوائس ہیں، میں یقینی طور پر انہیں کپتان بناتا۔

انہوں نے موجودہ قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اسوقت اچھی حکمت عملی اور اَنا سے پاک اپروچ کی ضرورت ہے، ٹیم میں اچھے بھی شامل ہیں لیکن انکے ٹمپرامنٹ میں کمی ہے، جس کو صحیح کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ شان ہی کپتان ہوں گے، بڑا اعلان

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کچھ سینئیرز کرکٹرز بنگلادیش کیخلاف سیریز میں کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ بابراعظم کی کپتانی کے مستقبل کے حوالے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘وہاب ریاض’ اور ‘عبدالرزاق’ کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

دوسری جانب ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جو بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کا پاکستان سے 2 ٹیسٹ میچز 21 سے 25 اگست، راولپنڈی اور 30 ​​اگست سے 3 ستمبر تک کراچی میں شیڈول ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں