19

یمنیٰ زیدی اور وہاج علی ترکیہ میں ٹرینڈ کرنے لگے

ترکیہ میں ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے : فوٹو : فائل

ترکیہ میں ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے : فوٹو : فائل

ترکیہ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنے ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کی وجہ سے ترکیہ میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔

سال 2023 کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں بھی خوب مقبول ہوا، اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جوڑی کو بین الاقوامی سطح پر پسند کیا گیا۔

‘تیرے بن’ نے مقبولیت کے بڑے ریکارڈ توڑتے ہوئے یوٹیوب پر مجموعی طور پر 3 بلین سے زائد ویوز بھی حاصل کیے جبکہ ڈرامے کی کامیابی نے یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کو بھی انٹرنیشنل اسٹار بنا دیا ہے۔

گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اب ڈرمہ سیریل ‘تیرے بن’ تُرک زبان میں ڈب کرکے ترکیہ میں بھی نشر کیا جائے گا، تاہم اب ترکیہ میں اس ڈرامے کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: یمنیٰ اور وہاج کا سُپر ہٹ ڈرامہ ‘تیرے بن’ تُرک زبان میں ریلیز کیلئے تیار

تُرک ورژن میں بھی ‘تیرے بن’ کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، یمنیٰ زیدی اور وہاج علی اپنی شاندار آن اسکرین کیمسٹری کے ذریعے ترک مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

اس کا اندازہ یمنیٰ زیدی کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سے بھی لگایا جاسکتا ہے، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تُرک مداح یمنیٰ اور وہاج کی متاثر کُن پرفارمنس سے بے حد پیار کر رہے ہیں۔

ترکیہ میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر چند ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں جن میں ہیش ٹیگ یمنیٰ زیدی، وہاج علی، تیرے بن اور یُم ہاج شامل ہیں۔

ترک زبان میں ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کو ‘Oylesine Derin’ کے ٹائٹل کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے۔

5





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں