25

وٹیلیٹی ٹی 20 بلاسٹ: ایسیکس نے سسیکس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ہوو: وٹیلیٹی ٹی 20 بلاسٹ میں ایسیکس نے سسیکس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہوو میں کھیلے گئے ساؤتھ گروپ کے میچ میں ایسیکس نے 208 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان 19 اوور میں حاصل کیا۔

ایسیکس کی جانب سے مائیکل پیپر 53 گیندوں پر 9 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 120 رنز کی دھواں دار ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ چارلی ایلیسن نے ناقابلِ شکست 44 رنز جوڑ کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر بیٹرز میں میٹ کریچلے 13، ڈین ایلگر 11، روبن داس 6، ایڈم روزنگتن 2 اور پال والٹر 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سسیکس کی جانب سے اولی روبنسن نے 3 جبکہ ٹائمل ملز اور نیتھن مک اینڈریو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ایسیکس کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سسیکس نے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز اسکور کیے۔

سسیکس کی جانب سے ڈینیئل ہیوز 81 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہیریسن وارڈ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹام کلارک 72 اور ٹام السوپ 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ایسیکس کی جانب سے شین سنیٹر اور میٹ کریچلے نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں