10

ٹی20 ورلڈکپ؛ ناقص کارکردگی! بڑے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

کئی کرکٹرز بورڈ کے فیصلے سے ناخوش (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کئی کرکٹرز بورڈ کے فیصلے سے ناخوش (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ سینئیر کرکٹرز کی تنخواہوں کو کاٹنے کا منصوبہ بناچکا ہے تاہم انکی کیٹیگریز میں کوئی تنزلی نہیں کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی نامور کرکٹرز بورڈ کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کے انتہائی اقدام پر ناخوش ہیں اور ہوسکتا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ 2024-25 پر دستخط کرنے میں دلچسپی نہ دکھائیں۔

مزید پڑھیں: نسیم کے بعد شاہین، رضوان، بابراعظم کو بھی این او سی نہیں ملے گا

سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی نتخواہ 60 لاکھ سے کم ہوکر 40 لاکھ ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: “ناقص پرفارمنس؛ ٹیسٹ سیریز سے پہلے کسی لیگز کیلئے کوئی این او سی نہیں”

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں فارمیٹس کھیلنے والے کرکٹرز کو فرنچائز لیگز کیلئے این او سی دینے سے بھی انکار کردیا ہے تاکہ کرکٹرز کو انجریز اور ورک لوڈ کو مینج کیا جاسکے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں