قومی ٹیم کے سابق سلیکشن کمیٹی کے رکن عبدالرزاق نے ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز فائنل کے بعد تنقید کے نشتر چلادیئے۔
سابق آل راؤنڈر نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں شرکت نہیں کی تھی، اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔
تاہم میچ میں شرکت نہ کرنے والے سابق لیجنڈ عبدالرزاق نے مقامی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں پینلسٹ سکندر بخت نے سوال کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کیخلاف جیت کی صورت میں کسی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے؟ یا کوئی ایسا پیغام موصول ہوا کہ ٹرافی جیتو تو 10 ہزار ڈالر دیں؟۔۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس؛ وہاب ریاض، عبدالرزاق عہدے سے فارغ
جس پر عبدالرزاق نے جواب دیتے ہوئے مزاحیہ انداز اپنایا اور شکوہ کیا کہ جی نہیں! البتہ سلیکشن کمیٹی سے برطرفی لیٹر ملا ہے، ورلڈکپ ٹیم کے انتخاب میں 7 رکنی کمیٹی شامل تھی لیکن محض مجھے اور وہاب ریاض کو فارغ کیا گیا۔
مجھے نہیں سمجھ آیا کہ اکیلے کیسے دیگر سلیکٹرز کو اپنی طرف راغب کرلیا۔
مزید پڑھیں: سلیکشن سے فارغ وہاب سے سینئیر ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں بھی چھین لی گئیں
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے سابق کرکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ہٹادیا گیا تھا جبکہ باقیوں کو کام جاری رکھنے کیلئے کہا گیا تھا۔
پی سی بی کے فیصلے جانبدازنہ قرار دیتے ہوئے وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔