برطانیہ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ڈنر کیا۔
گزشتہ کچھ دنوں سے شعیب ملک سمیت پاکستان کے دیگر سینیئر کرکٹرز ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کھیلنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔
چیمپئین شپ کے تمام میچز میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے ثنا جاوید اسٹیڈیم گئیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی منظرِ عام پر آئی تھیں۔
ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا فائنل معرکہ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
مزید پڑھیں: شادی کے بعد پہلی بار ثنا جاوید نے شعیب ملک کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ کو شعیب ملک اور دیگر پاکستانی کرکٹرز کے ہمراہ برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں اس جوڑے کے ساتھ سعید اجمل اور کامران اکمل سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے، ڈنر کے بعد ثنا جاوید اور شعیب ملک کرکٹرز کی وین میں جاکر بیٹھے۔
وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے ایک بار پھر صارفین نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کو اپنی دوسری شادی پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے رواں سال 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔
ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔