7

ایشوریا رائے کو ‘پلاسٹک’ کہنے پر افسوس ہے، عمران ہاشمی

عمران ہاشمی نے ایک بار پھر ایشوریا رائے سے معافی مانگنے کی خواہش ظاہر کی : فوٹو : ویب ڈیسک

عمران ہاشمی نے ایک بار پھر ایشوریا رائے سے معافی مانگنے کی خواہش ظاہر کی : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کہا ہے کہ اُنہیں ایشوریا رائے بچن سے متعلق ماضی میں دیے گئے اپنے بیان پر بہت افسوس ہے اور وہ اداکارہ سے معافی مانگنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں لوگ مذاق کی بات کو بھی بڑھا چڑھا کر وائرل کردیتے ہیں جوکہ کسی کی بھی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے۔

عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک پروگرام کے مزاحیہ سیگمنٹ کے دوران اداکارہ کو پلاسٹک کہہ دیا تھا، یہ سب کھیل کا حصہ تھا اور میں نے مذاق میں کہا تھا لیکن میرے مذاق کو سنجیدہ لیا گیا۔

اداکار نے کہا کہ مجھے اپنے بیان پر بہت افسوس ہے کیونکہ کسی بھی انسان کے لیے اپنے بارے میں ایسے الفاظ سُننا ناگوار ہے۔

مزید پڑھیں: ایشوریا رائے کا عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام سے صاف انکار

اُنہوں نے کہا کہ پہلے لوگ اتنے احساس نہیں تھے جتنے زیادہ اب ہوگئے ہیں، اگر ایشوریا رائے کو مذاق میں کہی گئی میری بات بُری لگی ہے تو میں اُن سے مل کر معافی مانگنا پسند کروں گا۔

عمران ہاشمی نے کہا کہ میں اداکارہ سے ملکر اُنہیں سے کہوں گا کہ اگر میں نے آپ کو ناراض کیا ہے تو میں آپ کی دل آزاری کے لیے معذرت خواہ ہو۔

اداکار نے مزید کہا کہ جب میں نے ایشوریا رائے کی فلم ‘ہم دل دے چکے صنم’ دیکھی تھی تو میں اُن کا فین ہوگیا تھا، میں نے اداکارہ کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لیے تقریباً 3 گھنٹے تک ان کی وین کے باہر انتظار کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں