10

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے ٹرمپ اسپتال سے نیوجرسی روانہ

سابق امریکی صدر نیوجرسی میں اپنے سمر ریزورٹ جائیں گے اور ممکنہ طور پر کچھ دن آرام کریں گے فوٹو فائل

سابق امریکی صدر نیوجرسی میں اپنے سمر ریزورٹ جائیں گے اور ممکنہ طور پر کچھ دن آرام کریں گے فوٹو فائل

پنسلوانیا میں انتخابی جلسے میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طبی امداد کے بعد روانہ کردیا گیا اور اب اُن کا اگلا پڑاؤ نیوجرسی ہوگا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا کے اسپتال میں کچھ ضروری ٹیسٹس اور مرہم پٹی کرانے کے بعد

نیوآرک ایئرپورٹ پہنچے اور اب ان کی اگلی منزل نیو جرسی ہے۔

سابق امریکی صدر نیوجرسی میں اپنے سمر ریزورٹ جائیں گے اور ممکنہ طور پر کچھ دن آرام کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قاتلانہ حملے اور جان کو لاحق خطرات کے باوجود وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور صدارتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیتے رہیں گے۔

سابق امریکی صدر نے خود پر ہونے والے حملے کو نامعقول حرکت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امریکا اور امریکیوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں