7

اسلام آباد پولیس کا اہلکار رشوت لینے پر نوکری سے برخاست

رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کے ڈولفن اہلکار کی نوکری ختم ہردی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رشوت کی شکایت پر ڈی آئی جی آسلام آباد نے نوٹس لیا اور ڈولفن اہلکار حسن مقصود کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

برخاست اہلکار نے دوران چیکنگ کالے شیشوں والی گاڑی کو رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔ جس کی شکایت سامنے آنے پر اُسے معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں