ممبئی: آسکر ایوارڈز کے آفیشل انسٹاگرام پیج سے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’تھری ایڈیٹس کا کلپ پوسٹ کیا گیا ہے۔
پوسٹ کیے گئے کلپ میں ایک امتحان گاہ کا منظر پیش کیا گیا ہے جہاں عامر خان اپنی ذہانت سے ممتن کو چکما دینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
اکیڈمی ایوارڈز کی طرف سے دلچسپ کیپشن لکھا گیا کہ یہاں رینچو (عامر) کا دماغ سو فیصد کام کرگیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے کلپ کو دیکھتے ہیں دلچسپ کمنٹس کیے اور اکیڈمی ایوارڈز سے مطالبہ کیا کہ تھری ایڈیٹس اکیڈمی ایوارڈز کی حقدار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لیجنڈری ڈائریکٹر ایس ایس راجمولی کی نئی فلم سے عامر خان آؤٹ
واضح رہے کہ بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کو راج کمار ہیرانی نے بنایا تھا اس مین شرمن جوشی، آر مادھاون، کرینہ کپور، مونا سنگھ اور بومن ایرانی شامل تھے۔