3

اکشے کمار کو سال میں 4 فلمیں کرنے کا مشورہ کس اداکار نے دیا؟

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ انہیں سال میں چار فلمیں کرنے کا مشورہ امیتابھ بچن نے دیا ہے۔

اپنی نئی فلم ’سرپھرا‘ کے تشہیری ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے انہیں لیجنڈری اداکار نے کہا تھا کہ ہمیشہ کام کرتے رہنا اور کسی کو انکار نہ کرنا۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ کیا انہیں کوئی گارنٹی دے سکتا ہے کہ وہ دو سال میں ایک فلم کریں تو باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا وہ ایسے اداکاروں کو دیکھ چکے ہیں جو سالوں میں فلم بناتے ہیں اور وہ نہیں چلتی اور پھر انہیں فلم بھی نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں : اکشے کمار کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’سرپھرا‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

اداکار نے بتایا کہ فلموں میں اب تخلیقیت کے ساتھ کمرشل ازم بھی آگیا ہے، جس فلم پر انہیں یقین ہوگا وہ اس کو ضرور کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں