8

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان عدالتی تنازع شدت اختیار کرگیا

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

لاس اینجلس: بریڈ پٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ انجلینا جولی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے 2016 کی متنازع نجی جیٹ پرواز سے متعلق نجی معلومات تک رسائی کی درخواست کی تھی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق پٹ نے جولی کی جانب سے ‘حد سے زیادہ وسیع اور دخل اندازی’ کی درخواستوں کی مخالفت کی ہے۔

تازہ ترین پیش رفت جولی کے خلاف پٹ کے 2022 کے مقدمے کا حصہ ہے، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ان کی رضامندی کے بغیر اپنی فرانسیسی وائنری ، چیٹو میراوال کا اپنا حصہ فروخت کیا تھا۔

2004 سے 2016 تک ایک ساتھ رہنے والے سابق جوڑے نے ابتدائی طور پر اس کاروبار کو اپنے بچوں کو منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

سابق جوڑے اور ان کے بچوں کے درمیان ایک نجی طیارے میں گرما گرم جھگڑے کے فورا بعد طلاق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : انجلینا جولی کی براڈ پٹ کو تشدد کی خفیہ ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی

انجلینا جولی نے پٹ پر ان کے اور ان کے کچھ بچوں کے ساتھ جسمانی بدسلوکی کا الزام عائد کیا تھا، لیکن اداکار نے کہا ہے کہ ان کے الزامات غلط ہیں۔

ایل اے کاؤنٹی ڈپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملی سروسز اور ایف بی آئی دونوں نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کیں ، لیکن بالآخر ، بریڈ کے خلاف کوئی مجرمانہ الزام عائد نہیں کیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں