ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور رادھیکا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنت کی شادی تقاریب میں دنیا بھر سے شوبز ستاروں اور نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔
ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ وہ شادی کو ایک بہت نجی معاملہ سمجتھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تاپسی پنوں نے اپنی شادی تقریبات کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی
انہوں نے بتایا کہ وہ امبانی فیملی کو ذاتی حیثیت میں نہیں جانتی ہیں اور یہ سمجھتی ہیں کہ جن کی شادی میں شرکت کرنی ہو ان سے ذاتی تعلق ہونا چاہئے۔