12

زمبابوے کو پانچویں ٹی 20 میں بھی شکست، بھارت نے سیریز 1-4 سے جیت لی

فوٹو: بی سی سی آئی

فوٹو: بی سی سی آئی

ہرارے: بھارت نے زمبابوے کو پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں 42 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں 168 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 125 رنز ہی بناسکی۔ زمبابوے کی جانب سے مارومانی 27، میئرس 34 اور فراز اکرام 27 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے مکیش کمار نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شیوم دوبے نے دو اور ابھیشیک شرما، تشار دیش پانڈے اور واشنگٹن سندر نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی 20: زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی

قبل ازیں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے نے 26، ریان پراگ نے 22، ابھیشیک شرما نے 14، شبمن گل نے 13 اور یشسوی جیسوال نے 12 رنز بنائے۔ رنکو سنگھ 11 اور واشنگٹن سندر 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی طرف سے بلیسنگ مزاربانی نے 2، سکندر رضا، رچرڈ نگاراوا اور برینڈن ماوتا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ زمبابوے نے بھارت کو سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں 13 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد باقی چاروں میچز میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

پلیئنگ الیون:

بھارت: شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ریان پراگ، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، تشار دیش پانڈے، مکیش کمار

زمبابوے: ویزلی مادھویرے، تادیوناشے مارومانی، برائن بینیٹ، ڈیون مائرز، سکندر رضا (کپتان)، جوناتھن کیمبل، فراز اکرم، کلائیو مداندے (وکٹ کیپر)، برینڈن ماوتا، رچرڈ نگاراوا، بلیسنگ مزاربانی





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں