23

کارلوس الکاراز نے مسلسل دوسری بار ومبلڈن کا ٹائٹل جیت لیا

فوٹو: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کارلوس الکاریز کو ومبلڈن چیمپئن شپ 2024 کی ٹرافی پیش کررہی ہیں۔

فوٹو: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کارلوس الکاریز کو ومبلڈن چیمپئن شپ 2024 کی ٹرافی پیش کررہی ہیں۔

  لندن: اسپین کے ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے ومبلڈن مینز سنگل کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیت لیا۔

ومبلڈن لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن مینز سنگل کے فائنل میں کارلوس الکاراز اپنے مدمقابل نوواک جوکووچ کو 6-2، 6-2، 7-6 (7-4) سے شکست دے کر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ 2023 کے ومبلڈن فائنل میں الکاراز نے جوکووچ کو پانچ سیٹس میں 1–6، 7–6، 6–1، 3–6، 4-6 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

کارلوس الکاراز مسلسل ومبلڈن، یو ایس اوپن 2022 اور گزشتہ ماہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ وہ یکے بعد دیگرے فرنچ اوپن اور وملبڈن کا ٹائٹل جیتنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کے پاس اب چار گرینڈ سلیم ٹرافیاں ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں