17

سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

سورج سال میں 2 بارخانہ کعبہ کے متوازی آتا ہے:فوٹو:فائل

سورج سال میں 2 بارخانہ کعبہ کے متوازی آتا ہے:فوٹو:فائل

ریاض: رواں سال میں پہلی بار سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ آج سورج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی آجاتا ہے جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔ سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان بغر قطب نما کے بھی قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکیں گے۔

سورج سال میں 2 مرتبہ  ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں خانہ کعبہ کےاوپر آتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں