22

حماس کے عسکری کمانڈر اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید

رافع سلامہ حماس کمانڈر محمد ضیف کے قریبی ساتھی تھے:فوٹو:فائل

رافع سلامہ حماس کمانڈر محمد ضیف کے قریبی ساتھی تھے:فوٹو:فائل

 غزہ: اسرائیل کے  فضائی حملے میں حماس کے عسکری کمانڈر رافع سلامہ شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے عسکری کمانڈر رافع سلامہ خان یونس میں بمباری کے دوران شہید ہوئے۔ بمباری کا مقصد حماس کے کمانڈر محمد ضیف کو نشانہ بنانا تھا۔ رافع سلامہ محمد ضیف کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے جو سات اکتوبر کے حماس کے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی حصہ رہے۔

اسرائیل کے گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ پر حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں