16

عالمی جونئیر اسکواش چیمپئین شپ پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام

ہیوسٹن / کراچی: عالمی جونئیر اسکواش  چیمپئین شپ میں پاکستان کی امیدیں دم  توڑ گئیں، دفاعی چیمپئین حمزہ خان اور عبداللہ نواز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں جاری چیمپئین شپ کے بوائز انڈر19 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کوریا کے  جو ینگ نا نے سیکنڈ سیڈ حمزہ خان کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے مات دے دی۔

دوسرے پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز کو ٹاپ اسیڈ مصر کے محمد ذکریا نے  کسی دقت کے بغیر 0-3 سے زیر کرلیا، دیگر کوارٹر  فائنلز میں  ڈینیئل ہیرتھ (ملائیشا) نے عبداللہ عیسیٰ (انگلینڈ )  کو 0-3 اور  شوریا  باوا(بھارت ) نے  لووا سرن ( ملائیشیا ) کو 2-3 سے ہرادیا۔

سیمی فائنلز میں  محمد ذکریا  کا شوریا بوا  اور  ڈینئل ہیرتھ کا جو ینگ نا سے مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ حمزہ خان نے گزشتہ برس  محمد ذکریا کو ہرا کر پاکستان کو 37 برس بعد پاکستان کو عالمی جونئیر ٹائیٹل  دلوایا تھا، اس سے قبل 1986 میں جان شیر خان  عالمی جونیئر چیمپئین بنے تھے۔

دریں اثنا گرلز انڈر19 ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ و دفاعی چیمپئین  مصر کی امینہ عارفی کا ہم وطن  نادین  الحمامے اور مصر ہی کی سیڈ2 فیروزہ ابوالخیر کا امریکہ کی  کیرولین فوٹس سے ٹکراو ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں