29

اسپین کی فٹبال ٹیم کیلئے شاہی استقبالیہ، شہزادی لیونر اور شہزادی صوفیہ توجہ کا مرکز

فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

  کراچی: یورو کپ 2024 کی فاتح اسپین کی فٹبال ٹیم کیلئے منگل کو میڈرڈ کے زرزویلا پیلس میں شاہی خاندان کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا جس میں شہزادی لیونر شہزادی صوفیہ توجہ کا مرکز بن گئیں۔

SPAIN2

ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اپنی فتح کا جشن کنگ فلپ ششم، ملکہ لیٹیزیا، شہزادی لیونر اور شہزادی صوفیہ کے ساتھ منایا۔

SPAIN3

شہزادی لیونر اور شہزادی صوفیہ نے ہسپانوی فٹ بال ٹیم کی شرٹس پہن کر کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔

SPAIN4

بادشاہ نے سرمئی رنگ کے سوٹ کے ساتھ سرخ رنگ کی ٹائی پہن رکھی تھی جبکہ ملکہ نے ان لمحات کو منانے کے لیے سرخ لباس زیب تن کیا۔

SPAIN5

ہسپانوی شاہی خاندان اور فٹبال ٹیم اور کوچنگ اسٹاف نے زرزویلا پیلس کے باہر ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔

SPAIN6

یاد رہے کہ پیر کو جرمنی کے شہر برلن میں اسپین اور انگلینڈ کے درمیان کھیلئے گئے یوروکپ 2024 کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دیکر سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل اسپین 1964، 2008، 2012 میں یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں