17

پیرس اولمپکس؛ سیاح و مقامی افراد پھنس کر رہ گئے، مگر کیوں؟

سیکیورٹی کے باعث فرانس کے دارالحکومت کی سڑکیں ویران (فوٹو: فائل)

سیکیورٹی کے باعث فرانس کے دارالحکومت کی سڑکیں ویران (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس سے 2 ہفتے قبل فرانس کے دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہونے سیاح پھنس کر رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کے باعث مقامی افراد اور سیاحوں کا گھومنے پھرنے کی جگہوں پر چلنا محال ہے جبکہ انتہائی درجے کے زون میں متعدد ریسٹورنٹ بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

پیرس میں سکیورٹی اولمپکس کے پیش نظر بڑھائی گئی ہے کیونکہ دو روز قبل پیرس کے ریلوے اسٹیشن پر گارڈ کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس: فلسطینی ایتھلیٹس ‘مزاحمت’ کی علامت بنیں گے

 

عینی شاہدین کے مطابق چاقو فوجی کے کندھے پر لگا جس سے وہ معمولی زخمی ہوا تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکار نے حملہ آور کو دبوچ لیا۔

مذکورہ حملہ آور شخص جس نے گارڈ از گریٹ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اہلکار پر حملہ کیا تھا وہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہے اور افریقی نژاد فرانسیسی ہے، اس شخص کو سال 2006 میں فرانس نے شہریت دی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں