کراچی: یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں درجنوں افراد گرمی سے متاثر ہوگئے۔
مرکزی جلوس میں جناح اسپتال کے تحت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں گرمی سے متاثر ہوکر متعدد افراد علاج کے لیے آئے۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے بتایا کہ 10 محرم الحرام کو جے پی ایم سی کے طبی کیمپ میں 250 مریض رپورٹ ہوئے، 250 کیسز میں سے ایک تقریباً ایک تہائی کیسز لو لگنے کے تھے۔
بقیہ مریض ماتمی تھے جو زخم کے سبب کیمپ میں طبی امداد کے لیئے آئے تھے، گرمی سے متاثرہ افراد اور ماتمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔