22

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل

لاہور میں شاہ محمود قریشی کیخلاف 9 مئی کے حوالے سے کیسز زیرسماعت ہیں:فوٹو:فائل

لاہور میں شاہ محمود قریشی کیخلاف 9 مئی کے حوالے سے کیسز زیرسماعت ہیں:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی  شاہ محمود قریشی کو سخت سیکورٹی میں آج صبح اڈیالہ جیل سے لاہور کے لیے روانہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو اے ٹی سی میں پیشی کے لیے لاہورمنتقل کیا گیا تھا۔

جیل ذرائع  کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیرسماعت ہیں۔ اے ٹی سی پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں