22

تشدد کا شکار اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا شوہر کیساتھ راضی نامہ ہوگیا

10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا : فوٹو : فائل

10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا : فوٹو : فائل

 لاہور: معروف ایکنر پرسن عائشہ جہانزیب اور اُن کے شوہر حارث علی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کرنے کی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

عائشہ جہانزیب نے وکیل عاصم ممتاز کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروایا جہاں دونوں میاں بیوی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے عائشہ جہانزیب سے پوچھا کہ چہرا دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے، کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟

عائشہ جہانزیب نے کہا کہ یہ جو بھی ہوا ہے بہت ظلم ہے کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے لیکن جو بھی معززین نے فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔

مزید پڑھیں: ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب تشدد کیس، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

اینکر پرسن نے کہا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں، گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔

عائشہ جہانزیب کا بیان سُننے کے بعد عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت کی حد تک منظور کیا جارہا ہے، بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔

واضح رہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے جبکہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں