10

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ راہول مودی سے شادی پر خاموشی توڑ دی

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ اپنی نئی فلم ’اسٹری2‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور فلم کی ٹریلر لانچ تقریب میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

ایک صحافی نے اداکارہ سے پوچھا کہ لوگ ان کو اصلی دلہن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا کب ہوگا؟

شردھا کپور نے اس موقع پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ استری ہیں، اسے جب دلہن بننا ہوگا وہ بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شردھا کپور نے راہل موڈی کے ساتھ اپنے معاشقے کی تصدیق کردی

فلم اسٹری 2 میں شردھا کپور کے علاوہ مرکزی اداکاروں میں راج کمار راؤ، ابھیشیک بنرجی اور پنکج ترپاٹھی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی افسانوی اور ٹائم ٹریول پر مبنی ہے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’اسٹری ‘ کا سیکوئل ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں