ممبئی: بالی وڈ کے نامور فنکاروں وکی کوشل، ایمی ورک اور ترپتی ڈمری کی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ ریلیز ہوگئی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی تجزیوں کے مطابق فلم کی کامیڈی انتہائی شاندار ہے اور وکی کوشل نے جاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔
فلم کی کہانی حاملہ ترپتی ڈمری کے گرد گھومتی ہے جس کے بچے کیلئے دو دعویدار وکی کوشل اور ایمی ورک میدان میں ہوتے ہیں۔
دھرما پروڈکشنز اور لیو میڈیا کلیکٹو کی پروڈیوس کردہ ‘بیڈ نیوز’ 2019 میں ریلیز ہونے والی گڈ نیوز سیریز کی دوسری فلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وکی کوشل، ایمی ورک اور ترپتی ڈمری کی فلم ’بیڈ نیوز‘ کا ٹریلر جاری
یہ بھی پڑھیں : فلم ’بیڈ نیوز‘ میں کامیڈی کرنا بہت مشکل تھا، ترپتی ڈمری
’گڈ نیوز‘ میں اکشے کمار، کرینہ کپور خان، دلجیت دوسانج اور کیارا اڈوانی نے اداکاری کی تھی۔